ترکیہ کی مشہور ترین ڈرامہ سیریز ’کورلوس عثمان‘ میں ملہون خاتون کا مرکزی کردار ادا کرنے والی خوبرو اداکارہ یلدیز جاگری اتکسوائے سیزن 5 میں نہیں ہوں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملہون خاتون ڈرامہ سیریل کورلوس عثمان کو چھوڑ کر جا رہی ہیں، وہ اس ڈرامے کے سیزن 5 میں نظر نہیں آئیں گی۔
View this post on Instagram
اس ڈرامے کے پانچویں سیزن کے لیے جہاں متعدد اداکاروں کے ساتھ پروجیکٹ کو نئے سرے سے سائن کیا جا رہا ہے وہیں ملہون خاتون کے ساتھ کورلوس عثمان کے پانچویں سیزن کا ایگریمنٹ ری نیو نہیں کیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ ملہون خاتون، اداکارہ یلدیز جاگری اتکسوائے نے گزشتہ سال برک اوکتے سے شادی کر لی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جوڑی کے ہاں اب جَلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، اسی لیے ادکارہ یلدیز جاگری اب سیزن 5 میں کام نہیں کریں گی۔
View this post on Instagram
یاد ہے کہ کورلوس عثمان کے سیزن 4 کی آخری قسط گزشتہ جمعرات کو نشر کی گئی تھی۔
View this post on Instagram
اس سے متعلق اس کے مرکزی کردار، عثمان بے نے بھی ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ سیزن 4 کی آخری قسط دیکھ رہے ہیں۔









