نئی دہلی(ممتازرپورٹ) بھارت نے امریکی رکن کانگریس الہان عمر کے آزاد کشمیر کا دورہ کرنے پر اعتراض اٹھا دیا ۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان اریندام بگچی نے الہان عمر کے آزاد کشمیر کے دورہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم ہو اہے کہ امریکی رکن نے کانگریس میں بھارتی مرکزی علاقے جموں وکشمیر کے اس حصے کا دورہ کیا ہے جو اس وقت غیر قانونی طور پر پاکستان کے قبضے میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سیاستدان ایسی تنگ ذہنیت کی سیاست کرتی ہے تو یہ اس کا معاملہ ہے لیکن جب ہماری علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی ہو تو پھر ہمارا بولنا بنتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ان کا آزاد کشمیر کا دورہ کرنا قابل مذمت ہے ۔
بھارت نے امریکی رکن کانگریس الہان عمر کے آزاد کشمیر کا دورہ کرنے پر اعتراض اٹھا دیا








