بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران ہاشمی مذہبی شخص ہیں ، ہم دونوں ساتھ آیتیں پڑھا کرتے تھے: حمائمہ ملک

کراچی (شوبز ڈیسک ) پاکستان کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے ایک ڈیجیٹل انٹرویو کے دوران عمران ہاشمی سے متعلق گ کھل کر بول پڑیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنا پاکستانی عوام نے عمران ہاشمی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، انہوں نے عمران ہاشمی کے سارے گناہ دھودیئے ہیں، میں سوشل میڈیا پر عمرہ کی پوسٹ لگاؤں یا کہیں لنچ ڈنر کی تصویر پوسٹ کروں مجھے کمنٹ میں کہا جاتا ہے کہ ’تمہیں عمران ہاشمی نہیں یاد آرہا؟ ، عمران ہاشمی نے کھانا کھالیا؟۔ نجی ٹی وی کے مطابق میزبان کے عمران ہاشمی کے لاہور میں داتا دربار پر حاضری سے متعلق سوال پر حمائمہ نے بتایا عمران کو ساری قرآنی آیتیں آتی ہیں ہم دونوں ساتھ آیتیں پڑھا کرتے تھے وہ مذہبی اور باعمل مسلمان (practicing muslim)ہے۔ وہ ایک مذہبی شخص ہیں، میرے بے حد اچھے دوست ہیں اور بہت اچھے انسان ہیں، ساتھ ہی وہ ایک اچھے اداکار بھی ہیں، وہ اپنے کام کی اور دوسروں کی عزت کرتے ہیں، عمران کا دل دوسروں کیلئے صاف ہے۔
حمائمہ ملک نے مشورہ دیتے ہوئے کہ ہمیں چاہیے کہ ایک دوسرے پر تنقید کرنے کے بجائے آگے بڑھ جائیں اور اچھی باتیں کریں۔