کراچی: پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ سونیا حسین نے اپنے نئے پراجیکٹ کیلئے منفرد روپ اپنا لیا۔
سونیا حسین نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے پراجیکٹ کی پہلی جھلک شیئر کی ہے جنہیں دیکھ کر مداح بھی حیران رہ گئے ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں انہیں لڑکے جیسا روپ دھارے چھوٹے چھوٹے بالوں اور سیاہ رنگ کے شرٹ پتلون میں دیکھا جا سکتا ہے۔
سونیا حسین نے بالوں کو لڑکوں سنہرہ رنگ کر رکھا ہے جبکہ ہاتھ میں سگریٹ بھی تھامی ہوئی ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ کردار ’مرشد‘ ان کے دل کے بےحد قریب ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر اداکارہ کے اس نئے روپ کے خوب چرچے ہورہے ہیں اور مداحوں سمیت ساتھی فنکاروں کی جانب سے اداکارہ کی صلاحیتوں کو خوب سراہا جارہا ہے۔









