بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چوہدری شجاعت حسین کا بیٹے کے وفاقی وزیر بننے پر اہم بیان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے صاحبزادے چوہدری سالک حسین کے وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ کا حصہ بننے پر اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے صاحبزادے چوہدری سالک حسین کے وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے پر کہنا ہے کہ چوہدری سالک حسین نے جو بھی قدم اٹھایا ہے مجھ سے پوچھ کر اٹھایا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر سیاستدان چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ چوہدری سالک حسین نے میرے کہنے پر ہی وزیراعظم شہباز شریف کو ووٹ دیا تھا۔

چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ چوہدری سالک حسین نے جو بھی قدم اٹھایا مجھ سے پوچھ کر اٹھایا، انہیں میری مکمل سپورٹ اور حمایت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ ق لیگ کے رہنما چوہدری سالک حسین نے دوسرے مرحلے میں آج وفاقی وزیر کا حلف اٹھایا ہے۔

ان کے ہمراہ ن لیگ کے جاوید لطیف، بی این پی مینگل کے آغا حسن بلوچ اور محمد ہاشم نوتیزئی نے بھی حلف اٹھایا ہے۔