پاکستانی امریکی ماڈل اور معروف اداکارہ سعیدہ امتیاز نے چرچ میں جانے پر وضاحت دےدی۔
اداکارہ و ماڈل نے گزشتہ دنوں فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں انہیں چرچ میں موجود دعا مانگتے دیکھاگیا تھا۔
سعیدہ کی اس تصویر نے جیسے ایک نیا محاذکھڑا کردیا ، بہت سے لوگوں کی جانب سے یہ خیال پیش گیا کہ اداکارہ مسلمان نہیں بلکہ عیسائی ہیں، جبکہ کچھ مداحوں نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انکو مسلمان ہونے کے ناطےاس عمل کو شرک کرنے کے مترادف کہا گیا۔
تاہم اداکارہ نے اب ان سب صورتِ حال کے بعد اپنی خاموشی توڑ دی،تماشا گھر کی فاتح نے انسٹاگرام اسٹوری کے زریعے ان تمام ناقدین کا منہ بندھ کرادیا۔
اداکارہ نے انسٹا اسٹوری پر اپنی ایک اور تصویر پوسٹ کی لیکن اب انہیں اس تصویر میں ایک نوجوان لڑکے کے ساتھ دیکھا گیا۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ ’ میں ایک مسلمان ہوں جو محبت اور امن پھیلانے پر یقین رکھتی ہوں، نہ کہ نسل پرستی پر ۔میں چرچ میں اپنے ایک مسیحی بھائی کے ساتھ گئی تھی بالکل ویسے ہی جس طرح وہ میرے ساتھ ہماری عبادت گاہ مسجد میں جاتا ہے اور عبادت کرتا ہے’۔









