پاکستانی وی جے، معروف اداکارہ اور ٹیلی ویژن میزبان سیدہ مدیحہ امام بڑی عید کے موقع پر بڑی خوشیاں بکھیرنے کو تیار ہیں۔
ڈیئر مایا کی اداکارہ شادی کے بعد پہلی عید اسپیشل ٹیلی فلم میں جلوہ گر ہونے والی ہیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر اپلوڈ کی جس میں انہوں نے فلم کی عکسبندی کے کچھ مناظر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔
2 گھنٹے 10 منٹ کے دورانیہ پر مشتمل یہ عید اسپیشل ٹیلی فلم “گڈ مارننگ ساسو ماں” میں اداکارہ ایک دلچسپ اور منفرد انداز میں نظر آئیں گی۔ اس فلم کے مرکزی کردار میں پاکستانی اداکار منیب بٹ، لیجنڈ اداکارہ ثانیہ سعید اور مدیحہ امام شامل ہیں۔
اداکارہ اس فلم میں گھریلو بہو ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ٹی وی ہوسٹ کا کردار ادا کرنے جا رہی ہیں۔’گڈ مارننگ ساسو ماں ‘ عید کے پہلے دن نشر کی جائے گی ۔









