حریم شاہ لیک ویڈیوز کیس میں ضمانت پر رہا ٹک ٹاکر صندل خٹک نے حریم شاہ کے ہمراہ سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان سے ملاقات سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔
صندل خٹک نے کہا کہ فیاض چوہان کو میں نہیں جانتی تھی، مجھے حریم شاہ لے کرگئی تھی، فیاض الحسن چوہان نے ہمیں کھانے پر بلایا تھا۔
ٹک ٹاکر صندل خٹک نے انکشاف کیا کہ فیاض چوہان کے دفترمیں کھانا کھایا، ویڈیو بنائی، کوئی غیراخلاقی بات نہیں ہوئی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اس کےعلاوہ کسی سیاست دان سے نہ ملی ہوں، نہ جانتی ہوں۔
’فیاض الحسن چوہان میں نے آپ کی اصلیت چھپائی تھی‘
اس سے قبل حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فیاض الحسن چوہان سے متعلق ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا، اور ساتھ ہی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’لوٹا فیاض الحسن چوہان ایک غلیظ گھٹیا آدمی ہے۔ اس کی اصلیت اس کی بیوی و گھر والوں کو میں بتاؤں گی ۔‘
متنازع ٹک ٹاک اسٹار نے فیاض الحسن چوہان پر الزام عائد کیا کہ جب یہ وزیر تھا تو مشہور ’کال گرلز‘ کی خدمات حاصل کرتا تھا۔ عوام کا پیسہ ان کاموں پر لٹاتا تھا۔
انہوں نے ویڈیو بیان میں فیاض الحسن چوہان سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’فیاض الحسن چوہان میں نے آپ کی اصلیت چھپائی تھی، لوگوں کو وہ نہیں بتایا تھا جیسے آپ ہیں بس یہ کہا تھا کہ فیاض صاحب اچھے انسان ہیں کیونکہ میں آپ کا کیرئیر خراب نہیں کرنا چاہتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ تو مجھے، میرے اللہ کو معلوم ہے کہ آپ کتنے غلیظ انسان ہیں۔









