بھارتی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارت کی سیاسی پارٹی ’عام آدمی پارٹی‘ کے لیڈر راگھو چڈھا کی منگنی جلد ٹوٹنے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔
یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ گزشتہ ماہ طے پایا پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی کا بندھن اب آخری سانسیں لے رہا ہے اور پرینیتی جلد ہی اس بندھن سے خود کو آزاد کرنے کو تیار ہوچکی ہیں۔
Breaking news 📰: #ParineetiChopra is bored from her boyfriend #RaghavChadha. As per her close insider, She is going to break her engagement with him in some days. She is not feeling happy with him anymore. pic.twitter.com/4Ftq53H6yk
— Umair Sandhu (@UmairSandu) June 25, 2023
رپورٹس کے مطابق پرینیتی کے ایک قریبی شخص سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ اب اپنے منگیتر راگھو سے اکتا گئی ہیں اور اب ان کے ساتھ خوش نہیں ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ منگنی کا یہ رشتہ جلد ہی پرینیتی کی جانب سے توڑ دیا جائیگا۔
واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا گزشتہ ماہ 13 مئی کو منگنی کے رشتے سے منسلک ہوئے تھے جبکہ یہ جوڑا منگنی سے قبل میڈیا کی نظروں میں آچکا تھا، تاہم اپنی منگنی سے چند دن قبل دونوں نے اپنی محبت کا اعتراف کرتے ہوئے منگنی کی تاریخ کے حوالے سے بتا دیا تھا۔









