بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن مسائل کاحل نہیں، حکومت کو زیادہ توجہ لوگوں کی فلاح و بہبود پر مرکوز کرنی چاہیے،چوہدری شجاعت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ میں نے اپنے والد کی دی ہوئی نصیحت چوہدری سالک اور طارق بشیر چیمہ کو بتائی ہے،تکبر نہیں ہونا چاہئے چاہے جس مرضی حالت میں ہوں،

جمعہ کومیڈیاسے گفتگوکرتےہوئے ق لیگ کے سربراہ نے کہاکہ منافقت سے پرہیز کرنا چاہئے اور منافقوں کی سیاست سے دور رہنا چاہئے،عوام کے اصل مسائل الیکشن کروانا نہیں بلکہ غربت کو دور کرنا ،قیمتوں کو کنٹرول کرنا اور تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنا ہے ،

انہوں نے کہاکہ حکومت کےلیے بڑامشکل ٹاسک ہے حکومت کو زیادہ توجہ لوگوں کی فلاح و بہبود پر مرکوز کرنی چاہیے