اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا معاملہ ،مسلم لیگ ق نےایم این اے حسین الہٰی کو اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر دیااس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو تحریری طور پر درخواست دے دی گئی ،
تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ق نے ایم این اے حسین الہٰی کو اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر دیا،درخواست پر مسلم لیگ ق کے ایم این اے مونس الہی۔ ایم این اے فرخ خان اور حسین الہی کے دستخط ہیں










