بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی ہاکی ٹیم دورہ یورپ کیلئے روانہ

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی قومی ہاکی دورہ یورپ کیلئے ہالینڈ روانہ ہوگئی ہے۔

دورہ یورپ میں پاکستانپاکستان ہاکی ٹیم ہالینڈ کے خلاف 2 میچز کھیلے گی، بیلجیئم کے ساتھ ایک جبکہ اسپین کے خلاف 3 میچز کھیلے گی۔

پاکستانی قومی ٹیم تین دن ٹریننگ کت بعد پہلا میچ ہالینڈ سے 26 اپریل کو بریڈہ میں کھیلے گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر کی باقاعدہ منظوری کے بعد گزشتہ روز 20 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا گیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے مطابق 20 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کی قیادت عمر بھٹہ کریں گے جبکہ علی شان نائب کپتان ہوں گے۔

دورہ یورپ میں شامل کھلاڑیوں میں اکمل، عبداللہ اشتیاق، مبشر علی، عماد شکیل، محمد عبد اللہ، ارباز علی، محمد رضوان، حماد انجم، غضنفر اور معین شکیل شامل ہیں۔

اسی طرح عبدالمنان، جنید منظور، رومان خان، ابو بکر محمود، رانا وحید، سلمان رزاق، حنان شاہد اور اعجاز بھی 20 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ٹیم منیجمنٹ میں منیجر خواجہ جنید، سیگفریڈ ایکمین، وسیم احمد، باب جان ویلڈف اور ندیم لودھی شامل ہیں۔