بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی: گلستانِ جوہر میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

کراچی (Karachi) کے علاقے گلستانِ جوہر پرفیوم چوک کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، تاہم اس کی عمر تقریباً 30 سال کے قریب بتائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:انڈسٹری ایل این جی بحران کا شکار، تاجر برادری نے حکومتی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کر دیا

واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی اور مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو اداروں کے مطابق رواں سال کراچی میں ٹریفک حادثات میں 312 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 3275 تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ہیوی ٹریفک حادثات میں ٹریلرز کے باعث 48، واٹر ٹینکرز کے باعث 31، بسوں کے باعث 12 اور ڈمپرز کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

مجموعی طور پر ہیوی گاڑیوں سے ہونے والے حادثات میں اب تک 107 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔