لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ہم نے بڑی محنت سے پاکستان کی معیشت کو بہتر کیا،عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو زمین بوس کردیا،الیکشن سے پہلےاوربعدمیں عمران خان نےجھوٹ بولا،ریاست مدینہ کانام لےکرمذہب اورمعاشرےسےناانصافی کی گئی،عمران خان کوعبرت کا نشان بنناچاہیے۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کےاعلامیےپرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سچ ہمیشہ سامنےآجاتاہے،ابھی تو 5سے 10فیصدسچ سامنے آیا،باطل مٹ کر رہے گا۔نوازشریف نے کہا کہ لوگوں کابچے پالنا مشکل ہوگیا ہے، آٹا دالیں خریدنا مشکل ہوچکا،زندگی میں پہلی باردیکھا لوگ ادویات نہیں خریدسکتے،ہم نے بڑی محنت سے پاکستان کی معیشت کو بہتر کیا،عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو زمین بوس کردیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلےاوربعدمیں عمران خان نےجھوٹ بولا،ریاست مدینہ کانام لےکرمذہب اورمعاشرےسےناانصافی کی گئی،عمران خان کوعبرت کا نشان بنناچاہیے،عمران خان قانون کو مانتا ہے نہ آئین و پارلیمنٹ کو۔انہوں نے کہا کہ صدرکوسوچنا چاہیےوہ ملک کےصدر ہیں عمران خان کے نہیںنوازشریف نے کہا کہ مرکز اور پنجاب میں جو کچھ ہوا سب جانتےہیں،فارن فنڈنگ کافیصلہ خلاف آیا توتحریک انصاف ختم ہوسکتی ہے۔
فارن فنڈنگ کافیصلہ خلاف آیا توتحریک انصاف ختم ہوسکتی ہے،نوازشریف








