پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل ایمان علی کا اپنے شوہر بابر بھٹّی کے ہمراہ ‘عشق کا شاعرانہ دور’ مداحوں کو دیوانہ بنا گیا۔
حال ہی میں اداکارہ ایمان علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں اداکارہ ایک سفید در و دیوار والے گھر کے باغیچے، لاؤنج اور دروازے پر اپنے حسن کے جلوے بکھیرتی نظر آرہی ہیں۔

اس ویڈیو میں ایمان علی سفید فراک کے ساتھ چوڑی دار پاجامہ پہنے دکھائی دے رہی ہیں جبکہ اپنے اس لُک کو مزید دلکش بنانے کے لیے انہوں نےکولا پوری چپل اور سبز چوڑیاں اور بُندے پہنے ہیں۔
مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ اپنے شوہر کے ساتھ اپنے خوبصورت ازدواجی رشتے کی عکاسی کرتی بھی دکھائی دے رہی ہیں، ایک کلپ میں ایمان کے شوہر انکو ہاتھ سے تھام کر احتیاط کے ساتھ دروازے سے باہر باغیچے میں لاتے دکھائی دے رہے ہیں تو ایک ویڈیو کلپ میں اداکارہ کو گول گھوماتے نظر آرہے ہیں۔
اداکارہ کی اس ویڈیو پر ان کے مداحوں نے بڑھ چڑھ کر ان کی خوبصورتی کی تعریف کی جبکہ ان کے شوہر کے ساتھ انکی بہترین کیمسٹری کو بھی بہت سراہا۔









