بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عامر خان اور برطانوی ماڈل کی لیک ہونے والی چیٹ نے تہلکہ مچادیا

پاکستانی نژاد سابق انگلش باکسر عامر خان کا برطانوی ماڈل سمیرا سے رابطہ اور  ان کی تصاویر دیکھنے کی خواہش نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق باکسنگ کی دنیا میں ممتاز مقام رکھنے والے باکسر عامر خان نے برطانیہ کی معروف ماڈل سمیرا سے سوشل میڈیا پر رابطہ کیا اور ان کی تصاویر دیکھنے اور جلد کہیں ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

رپورٹس کے مطابق تنازعے کا شکار ہونے والی دونوں شخصیات ایک دوسرے سے رابطے میں تھے اور میسج پر ہونے پر ہونے والی ان کی چیٹ کی تصویر بھی لیک ہو گئی ہیں جس میں باکسر نے سمیرا کے ٹیٹو کی تعریف کی اور تصاویر شئیر کرنے کو کہا، تاہم ماڈل نے بھی عامر خان کو اپنی تصاویر بھیجیں۔

عامر خان اور سمیرا کے درمیان گفتگو کی چیٹ 6 مئی 2023 کی ہے جب ماڈل ساؤتھ افریقہ کے پری ریکارڈڈ شو ’ آئی ایم اے سلیبریٹی‘ سے باہر ہوئی تھیں۔

برطانوی ماڈل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’عامر خان نے انہیں بتایا تھا کہ فریال محمود سے ان کی شادی فقط کاروباری معاملات کے سبب ہوئی اور انہوں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ بہت کم وقت گزارا ہے۔‘

سمیرا نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ عامر خان نے انہیں 2 جون کو کہیں باہر ملنے کے لیے کہا تھا لیکن انہوں نے باکسر کو منع کردیا تھا۔

واضح رہے کہ عامر خان نے 2013 میں معروف یوٹیوبر فریال محمود سے شادی کی تھی، یہ جوڑا ماضی میں بھی اپنی ازدواجی زندگی میں تنازعات کے سبب شہہ سرخیوں کا حصہ بن چکا ہے اور چند سال قبل بات یہاں تک آ پہنچی تھی کے دونوں طلاق کے در پہ تھے لیکن پھر آپسی رنجش مٹا کر واپس ایک ہوگئے تھے۔