کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر میں 6 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قدر 1912 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں 7544 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قدر 177641 روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بھی 50 روپے اور 42.87 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت بالترتیب 2500 روپے اور 2143.34 روپے ہو گئی ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی








