اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ حلقہ بندیوں پر کام 11 اپریل 2022 سے جاری ہے جو 3 اگست تک جاری رہے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ حلقہ بندیوں پرکام 3 اگست تک جاری رہےگا،
حلقہ بندیوں کیلئےنقشہ جات اوردیگرڈیٹاحاصل کرلیا، حلقہ بندی کمیٹیاں ابتدائی حلقہ بندیاں 24 مئی تک مکمل کرلیں گی، حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 28 مئی کوکی جائےگی، ابتدائی حلقہ بندیوں پراعتراضات 29 مئی سے 28 جون تک جمع کرائےجاسکیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ اعتراضات کی سماعت یکم سے 30 جولائی تک ہوگی جس کے بعد 3 اگست کو حلقہ بندیوں کے کام کی تکمیل اور اشاعت ہو گی ۔









