اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ جلد الیکشن ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ آگے کا حل صرف اور صرف انتخابات ہیں،
ملک میں فوری الیکشن ناگزیر ہو گیا ۔جاری کردہ ٹوئٹ میں فیصل جاوید لکھتے ہیں کہ جلد الیکشن ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، صاف وشفاف الیکشن کے زریعے عوام کے مینڈیٹ سے آئی حکومت پوری قوم کو منظور ہوگی۔
آگے کا حل صرف اور صرف انتخابات ہیں- ملک میں فوری الیکشن ناگزیر ہو گیا ہے –
جلد الیکشن ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے -صاف وشفاف الیکشن کے زریعے عوام کے مینڈیٹ سے آئی حکومت پوری قوم کو منظور ہوگی #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 23, 2022









