لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نےسپر سٹار وہاج علی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراداکارہ مایا علی نے وہاج علی کےساتھ تصویر شیئر کی جس میں دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔مایا علی نے تصویر کے ساتھ وہاج علی کو مخاطب کرتے ہوئے طویل پیغام لکھا کہ “میرے پیارے دوست اور میرے ہمیشہ کے لیے واجو، مجھے نہیں معلوم کے کہاں سے شروع کروں، مجھے اب بھی ہمارے پرانے دفتر کے باہر جامنی رنگ کی قمیض میں ملبوس ایک لڑکا یاد ہے اور ہمیں اس وقت نہیں معلوم تھا کہ ہم آج یہاں ہوں گے۔”انہوں نے لکھا کہ “مجھے آپ کی تمام کامیابیوں پر آپ پر بہت فخر ہے ماشا اللہ، آج جب میں نے آپ کو بڑی سکرین پر دیکھا تو میری آنکھیں خوشی اور فخر کے آنسوؤں سے بھر گئیں۔”
View this post on Instagram
مایا علی نے کہا کہ “میں اپنی خوشی کی وضاحت بھی نہیں کرسکتی، جس طرح میں نے محسوس کیا، آخرکار بڑی سکرین آپ کے چہرے کو پہچانتی ہے، آپ جانتے ہیں کہ آپ میری دعاؤں میں ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔میں یہ نہیں کہوں گی کہ یہ صرف شروعات ہے، درآصل آپ نے نئی تاریخ لکھی ہے۔”اداکارہ نے آخر میں وہاج علی کو جگر کہا اور محبت کا اظہار بھی کیا۔









