بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عامر لیاقت کی سالگرہ پر سابقہ اہلیہ بشرٰی اقبال جذباتی ہوگئیں

معروف سیاست دان اور معروف میزبانوں میں شمار کئے جانے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے مداح آج انکی 50ویں  سالگرہ منا رہے ہیں۔

مرحوم عامر لیاقت حسین کی سالگرہ کے موقع پر سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشرٰی اقبال نے تھروبیک تصاویر جاری کردیں۔
بشرٰی اقبال نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلخراش اشعار کے ساتھ عامر لیاقت کی بچپن کی تصاویر شیئر کیں۔

تصاویر میں دو انکے بچپن کی تصاویر جبکہ ایک مرحوم کی قبر کی تصویر ی جھلک شامل ہے۔

بشرٰی اقبال نے  لکھا کہا کہ

 ’رہنے کو سدا دہر میں آتا نہیں کوئی،

تم جیسے گئے ایسے بھی جاتا نہیں کوئی’

تصاویر کے ساتھ بشرٰی اقبال کے اپنے الفاظ کو اشعار میں ڈھالتے ہوئے مزید لکھا کہ ’زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا،ہم ہی سو گئے داستاں کہتے کہتے ’۔

عامر لیاقت کے انتقال کے ایک برس بعد بھی مداح   اپنے دل سے انہیں نہ نکال سکے ،  انکے حق میں دعا کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’اللہ انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے’۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال عامر لیاقت حسین اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔