لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پارلیمنٹ کا حصہ بنانا چاہتے ہیں، جلد قوم کو خوشخبری سنائیں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈارکے ہمراہ لندن میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان نے نفرت کے بیانیے کو ہوا دی ہے، ہماری سکیورٹی ایجنسی اور سفارتکاروں کو علم ہے کہ عمران خان نے غلط بیان کی ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان جھوٹ کے سہارے کھڑے ہیں، خان صاحب جلسے جلوس کریں قانون ہاتھ میں نہ لیں۔
انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری ایک دو دن میں وزیر خارجہ کا حلف اٹھائیں گے، یہ طے شدہ ہے اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈارنے کہا کہ چیئرمین سینیٹ، اسپیکر اور گورنر پنجاب سمیت تمام عہدوں کے معاملات چار ہفتے پہلے ہی طے ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عہدوں کے معاملات پر ابھی ایسی کوئی بات نہیں ہوئی ہورہی اور نہ ہی بلاول بھٹو اس مقصد کے لیے لندن آئے تھے۔
اوورسیز پاکستانیوں کو پارلیمنٹ کا حصہ بنانا چاہتے ہیں، جلد قوم کو خوشخبری سنائیں گے،قمر زمان کائرہ








