بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکار نکول مہتا نے پاکستان کا بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل تیرے بن دیکھنے کا مشورہ مانگا ہے۔
جیو انٹرٹینمنٹ کا مقبول ڈرامہ تیرے بن جمعرات کی رات اختتام پذیر ہوا جس نے کامیابی کے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے، یہاں تک کہ یہ ڈرامہ پاکستان سمیت بھارت اور بنگلادیش میں بھی ٹرینڈنگ پر رہا۔
ڈرامے کی مقبولیت اور مداحوں کی اس میں دلچسپی دیکھتے ہوئے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی نے انسٹاگرام پر ڈرامے کا سیزن 2 بنانے کا بھی اعلان کیا۔
اب بھارتی ڈرامہ ‘بڑے اچھے لگتے ہیں سیزن 2’ میں مرکزی کردار نبھانے والے نکول مہتا نے ڈرامے سے متعلق ٹوئٹ کی ہے۔
Someone tell me about the Pakistani drama #TereBin ? What am I missing.. Worth the hype and how does one watch it?
— Nakuul Mehta (@NakuulMehta) July 8, 2023
گزشتہ روز اداکار نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا ‘کوئی مجھے پاکستانی ڈرامہ تیرے بن کے بارے میں بتائے گا، مجھ سے کیا چیز رہ گئی؟ کیا جتنا اس کے بارے میں بات ہو رہی ہے، ڈرامہ اس قابل ہے؟ اگر کوئی اسے دیکھنا چاہے تو کیسے دیکھ سکتا ہے؟’
نکول کی ٹوئٹ کا جواب جہاں پاکستانی مداحوں نے دیا وہیں بھارتی صارفین کی بڑی تعداد نے جوابات دیے۔
ایک بھارتی بلاگر تولیکا دوبے نے لکھا ‘آپ اسے یوٹیوب پر دیکھ سکتے ہیں، اس میں رومانوی ناولز کی طرح ایک نشہ سا ہے، آپ جانتے ہیں یہ صحت بخش نہیں لیکن آپ خود کو دیکھنے سے نہیں روک سکیں گے’۔
Watch it on YouTube.
It's addictive in a way paperback romance novels are . You know it's not healthy but you can't help it.
& Uff #WahajAli – I don't have words 🔥🔥#TereBin— Tulika Dubey (@tulikaD) July 8, 2023
ساتھ ہی انہوں نے وہاج علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس الفاظ ختم ہوگئے ہیں۔
ایک اور بھارتی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے اداکار کو مشورہ دیا کہ ‘آپ اسے ضرور دیکھیں، یقیناً اس فیصلے پر آپ کو پچھتاوا نہیں ہوگا’۔
Go ahead & watch it. You won’t regret!!
— V thinking (@thinking_v) July 8, 2023









