پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارتضیٰ رباب المعروف میرا نے عوام سے دعاؤں کی درخواست کردی۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بھائی سید حسین عباس کی اسپتال میں موجود تصویر پوسٹ کی جس نے عوام کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔
تصویر میں حسین عباس کو اسپتال میں موجود تشویشناک حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔ میرا نے پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ ’میرے بھائی کی طبیعت ٹھیک نہیں۔ وہ اس وقت اسپتال میں ہے ’۔
میرا نے بتایا کہ ’میرا بھائی بہت ہی مہربان اور شریف انسان ہے اپنے آس پاس کے لوگوں کے لئے ہمیشہ بہت مددگار رہا ہے’۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘حسین عباس پیشے کے لحاظ سے ہیلتھ کیئر پروفیشنل اور فنانشل ایڈوائزر بھی ہیں‘۔
اداکارہ نے عوام سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’ میر ایماندار بھائی جس نے کبھی کسی سے جھوٹ نہیں بولا، ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں تاکہ وہ جلد از جلد اپنی سماجی خدمات دوبارہ شروع کر سکے۔
ساتھ ہی اداکارہ نے اپنی دوسری پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ‘میرے بھائی کو آج طبیعت کی ناسازی کے باعث نیشنل اسپتال ڈیفنس لایا گیا ہے جہاں آرتھو ٹیم نے ان کا چیک اپ کیا‘۔
میرا نے ڈاکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’ڈاکٹر رحمت کاخصوصی شکریہ اور انکے عملے کا بھی جنہوں نے میرے بھائی کو سنبھالا اور میری کونسلنگ میں بہت مدد کی شکر ہے میرا بھائی ٹھیک ہے اور ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔









