کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر فی تولہ سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا اور قدر 1925 امریکی ڈالر کی سطح پر برقرار ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیوں میں استحکام رہنے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر ا ٓباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قدر 209000روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر دس گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے 179184 روپے ہو گیا ہے۔
مزید برآں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا، دونوں کی قدریں بالترتیب 2480 روپے اور 2126.20 روپے کی سطح پر برقرار ہیں۔
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا








