بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 81 پیسے کمی ہوگئی ہے۔

مارکیٹ میں لین دین 276 روپے 75 پیسے میں کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل آج بھی جاری ہے، ہنڈریڈ انڈیکس 250 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 400 ہوگیا۔

منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 30 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 278 روپے 50 پیسے میں جاری رہی۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 24 پیسے کم ہوئی، اور لین دین 278 روپے 56 پیسے پر بند ہوا۔