پیرس(شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ کے معروف اداکار جیکوئن فینکس کی فلم “نیپولین” کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق رڈلے سکاٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں جیکوئن فینکس نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جو کہ نیپولین کی فوجی حکمت عملیوں اور سیاسی چالوں کے گرد گھومتی ہے،ٹریلر میں” نیپولین” کے دورِ حکومت کو دکھایا گیا ہے ساتھ ہی جوزفین کے ساتھ اس کے تعلقات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔فلم “نپولین” کی کاسٹ میں جیکوئن فینکس، وینیسا کربی، طہر رحیم، جوڈی کومر، ایڈورڈ فلپوناٹ اور دیگر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ رڈلے سکاٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 22 نومبر 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی جبکہ اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر “پلس ایپل ٹی وی”پر سٹریمنگ کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔
فرانس کے دورِحکومت پر مبنی جیکوئن فینکس کی فلم”نیپولین” کا ٹریلر ریلیز







