نامور گلوکاروں میں شمار کئے جانے والے پاکستان کے جانے مانے گلوکار، نغمہ نگار، موسیقار اور اداکار عاصم اظہر کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق عاصم اظہر نے سیکیورٹی خدشات کے باعث جامشورو اور حیدر آباد میں ہونے والے کنسرٹس منسوخ کر دیے۔
گلوگار نے واقع سے آگاہ کرنے کیلئے انسٹاگرام کا رُخ کیا، انہوں نے بتایا کہ “میری انتظامیہ اور منتظمین کو کچھ سنگین سیکورٹی خطرات موصول ہوئے تھے’۔
عاصم اظہر نے مداحوں سے کنسرٹ منسوخ کرنے پر معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ ’ لوگوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے شو کو آگے بڑھانے کا خطرہ مول لینا درست نہیں تھا’۔
گلوکار نے مزید لکھا کہ ’ آپ لوگوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، مجھ پر بھروسہ کریں میرے نزدیک مداحوں کے لیے اسٹیج پر جانے کے لیے مجھ سے زیادہ پرجوش کوئی نہیں ہے۔’
عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ ’صبر کرنے کا شکریہ اور ہمیں امید ہے کہ آپ معاملے کی سنگینی کو سمجھ گئے ہوں گے’۔
گلوگار کی پوسٹ کے بعد مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردِعمل کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ایک صارف نے اس فیصلے کے مطمئینی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت اچھا فیصلہ کیا ہے ۔’
جب کہ ایک اور مداح نے ناراضگی کا اظہار کیا اور لکھاکہ ’یہ جھوٹ بول رہے ہیں ضرور انکے پاس دوسرے منصوبے ہونگے’۔









