بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سارہ خان کی سالگرہ، فلک شبیر کا دلکش پیغام وائرل

گلاب کے پھول کا زکر ہو اور اس جوڑے کا نام زہن میں نہ آئے ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر جو اپنی مثال آپ ہیں، سارہ خان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکارؤں میں کیا جاتا ہے۔

رقصِ بسمل کی اداکارہ  آج 14 جولائی کو اپنی 31ویں سالگرہ منارہی ہیں۔سالگرہ کے موقع پر فلک شبیر نے اظہارِ محبت کرتے ہوئے دلکش پیغام جاری کردیا۔

سارہ خان کی سالگرہ، فلک شبیر کا دلکش پیغام  وائرل

 سالگرہ کے موقع پر گلوگار فلک شبیر نےفوٹو اینڈویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اہلیہ کے ساتھ ایک مشترکہ تصویر لگائی اور سالگرہ کے مبارکباد دی۔

فلک نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’جس لمحے پہلی بار آپکو دیکھا تھا اسی لمحے آپکو اپنی زندگی میں شامل کرنے کا ادارہ کرلیا تھا۔’

انہوں نے مزید لکھا کہ ’امید نے آج کے دن آپکو ڈھیروں خوشیاں ملیں ، میری زندگی کی آخری سانسوں تک ڈھیروں محبت صرف آپکے لئے ہے، سالگرہ مبارک ہو ’۔

یاد کہ یہ جوڑی عالمی وبا کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران ازدواجی رشتے میں منسلک ہوئی تھی جب کہ انکی ایک بیٹی بھی ہے جس کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز آئے سب سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوتی ہیں۔