کراچی: ایک کلو ٹماٹر 160 روپے کے ہو گئے کراچی میں ٹماٹر کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافہ ہو گیا۔ شہرِ قائد میں ایک کلو ٹماٹر کی قیمت 160 روپے ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی میں ٹماٹر 60 روپے کلو فروخت ہو رہے تھے۔