کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ گزشتہ حکومت آئینی طریقے سے نکلی،انہیں نکالاگیاتواتحادی حکومت بنی ،غریبوں کا احساس صرف سندھ حکومت کو ہے،سندھ حکومت نے گزشتہ سال تنخواہ 25ہزار مقرر کی،پیرکوکراچی میں پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کاکہناتھاکہ مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافے پرانڈسٹری مالکان کوتحفظات تھے،
باقی صوبوں میں مزدور کی ماہانہ اجرت کم ہے،کم سے کم تنخواہ 25ہزارمقرر کی تو انڈسٹری مالکان عدالت گئے،مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافے پرانڈسٹری مالکان کوتحفظات تھے،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے مجھ سے کہا ترجیح طور پر کیاہونا چاہیے،
میں نے وزیراعظم کو کہا مزدور کو 25ہزار روپے تنخواہ بڑھانی ہے،وزیراعظم شہبازشریف کا مشکور ہوں انہوں نے میری تجویزپر اعلان کیا









