اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )آئل ایند گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا ) نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مطلع کیا ہے کہ پورے ملک میں ڈیزل اور پیٹرول کی مناسب مقدار دستیاب ہے۔ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ اندرون پنجاب کے چند مقامات پر ڈیزل کی قلت کے بارے میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اوگرا تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ترجمان اوگرا کا مزید کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی یا رسد میں رکاوٹ پیدا کرنے والے افراد کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔
ملک میں ڈیزل اور پیٹرول کی مناسب مقدار موجود ہے، اوگرا








