بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریفرنس منتقلی سے متعلق ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست پرنیب سے جواب طلب

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے ریفرنس منتقل کرنے سے متعلق ڈاکٹرعاصم حسین کی درخواست پرنیب سے جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد ریفرنس احتساب عدالت سے منتقل کرنے سے متعلق ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹرکی جانب سے ایک بار پھرمہلت طلب کرنے پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت س کہا کہ ایک درخواست میں جواب جمع کراچکے ہیں دوسری درخواست میں جواب جمع کرانا ہے۔انور منصور خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ 2016 سے کیسز زیرالتوا ہیں۔ پہلے بھی ایک درخواست تین سال تک التوا رہی پھرغیرمؤثرہوگئی۔ایڈووکیٹ انور منصور خان نے کہا کہ میں ہر تاریخ پر پیش ہوتا ہوں مگر یہ رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیےکہ ہم نیب کو آخری مہلت دے رہے ہیں، سن کر جلد فیصلہ جاری کریں گے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے جواب طلب کرلیا، مزید سماعت 9 مئی تک ملتوی۔وکیل درخواست گزارڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ نیب قوانین میں ترامیم کے بعد احتساب عدالت کیس نہیں سن سکتی۔ڈاکٹر عاصم حسین نے احتساب عدالت کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ وکیل درخوست گزارنے کہا کہ احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست مسترد کردی تھی۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف نیب میں دو ریفرنس زیر سماعت ہیں۔