بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اور سعودی عرب اسلامی بھائی چارے کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سعودی عرب دورے کی تیاری سے متعلق اجلاس ہوا ۔ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا جو دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان پہلے سے موجود دو طرفہ سٹریٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب عوامی سطح پراسلامی بھائی چارے کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں۔ اور اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ ان دیرینہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ان تعلقات کو خاص طور پرروزگار، توانائی، فوڈ سیکورٹی اور طویل المدتی سٹریٹیجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے موثر سفارشات مرتب کریں۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، وزیربرائے سمندرپارپاکستانی ساجد حسین طوری، وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر ،وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور اعلی متعلقہ حکام نے شرکت کی۔