اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ لوڈشیڈنگ پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے ہے جسے ہم ٹھیک کر رہے ہیں ۔ٹوئٹر پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کی حکومت نے پانچ سال کی بدترین لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا ، پی ٹی آئی حکومت نے نہ بروقت ایندھن خریدا اور نہ ہی پاور پلانٹس کی مرمت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں جاری لوڈشیڈنگ تحریک انصاف کی حکومت کی وجہ سے ہے ،ہم ٹھیک کررہے ہیں ، ناکارہ پلانٹس کے ذریعے مہنگی بجلی پیدا کرنے سے عوام کو ماہانہ 100ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے ۔
موجودہ لوڈشیڈنگ پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے ہے،وزیراعظم








