اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی وپنجاب اسمبلی کوکیخلاف ریفرنسزسماعت کیلئےمقررکرلیے۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 20منحرف ارکان قومی اسمبلی کو 28اپریل کوطلب کیا گیا جبکہ پنجاب اسمبلی کے 26 ارکان اسمبلی کو 6 مئی کو طلب کیا گیا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن ریفرنسز کی سماعت کرے گا۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے منحرف ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو طلب کر لیا








