بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹماٹر، انڈے، مرچ، ایل پی جی سلنڈر، گڑ، دودھ کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد وشمار جاری کر دیئے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں فی کلو ٹماٹر کی قیمت میں 26 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ انڈے 11 روپے فی درجن سے زائد مہنگے ہوئے۔ دالیں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق 200 گرام سرخ پسی ہوئی مرچ 43 روپے 36 پیسے مہنگی ہوئی،ایل پی جی کا گھریلوسلنڈرتقریبا 10 روپے، گڑ 4 روپے، تازہ دودھ 35 پیسے مہنگا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 12 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

علاو ہ ازیں کراچی میں دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریبوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔

کراچی میں آٹے اور چینی کے بعد دالوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، مسور کی دال 250 روپے کلو تو ماش کی دال 480 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔ ارہر کی دال 500 کا ہندسہ عبور کرکے 550 روپے کلو تک جا پہنچی۔