اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف نہ لینے کی آئینی وجوہات کے متعلق گورنر پنجاب کا خط وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ کو ارسال کردیا۔ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق خط میں گورنر پنجاب کی جانب سے حلف نہ لینے کی آئینی وجوہات بیان کی گئی تھیں۔ قبل ازیں، لاہور ہائی کورٹ کا رٹ پیٹشن نمبر 24320/2022 میں دیا گیا آرڈر بھی آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کے لیے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھجوایا جا چکا ہے۔
نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف نہ لینے کا معاملہ،صدرنے آئینی وجوہات کے متعلق گورنر کا خط وزیرِ اعظم سیکرٹریٹ کو ارسال کردیا








