یوٹیوبر و اداکار ارسلان نصیر کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اللہ کا تحفہ ہیں جن کے آنے سے اوسط درجے کے کھلاڑیوں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔
سوشل میڈیا پر ارسلان نصیر کا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جارہا ہے جس میں انہیں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تعریف کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو پیغام میں ارسلان نصیر نے قومی کھلاڑیوں سمیت قومی ٹیم کے کپتان کی کارکردگی کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں یہ اعتماد کہاں سے آیا؟ میں نے پہلے بھی کہا تھا بابراعظم کا ٹیم میں آنا کوئی چھوٹی بات نہیں ہے، بابر اللہ کا تحفہ ہے، ان کے ڈریسنگ روم میں آنے سے اوسط درجے کے کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھا۔
یہ وہی اعتماد تھا جس کے باعث عبد اللہ شفیق نے ڈبل سنچری اسکور کی: ارسلان نصیر
ارسلان نصیر کا کہنا تھا کہ یہ بابر ہی ہے جس کے نمبر ون پر جانے سے اور کھلاڑیوں کا بھی اعتماد بڑھا اور وہ بھی دنیا کے بہترین بیٹرز کی فہرست میں نمبر تھری اور نمبر فور پر آنے لگے۔
انہوں نے کہا کہ بابراعظم کے ورلڈ نمبر ون پر آنے سے امام الحق، محمد رضوان اور فخر زمان بھی سرفہرست بیٹرز میں آنے لگے اور یہ کامیابی پرانے ہی نئی کھلاڑیوں میں بھی نظر آنے لگی ہے، ٹیم کا اعتماد کا لیول بڑھ گیا ہے کیوں کہ اسکلز سب کھلاڑیوں میں ہوتی ہیں، بات ساری اعتماد کی ہے اور یہ وہی اعتماد تھا جس کے باعث عبد اللہ شفیق نے ڈبل سنچری اسکور کی، اگر یہ سیریز مزید چلتی تو کوئی دوسرا کھلاڑی باآسای ڈبل سنچری کرلیتا۔









