بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتان اپنے عہدے سے مستعفی

ہرمن پریت کور(Harmanpreet Kaur) نے بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔

ہرمن پریت کور نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ تمام فارمیٹس کی کپتانی چھوڑنا آسان فیصلہ نہیں ہے، برسوں کی یادیں، جذبات، قربانیاں اور لمحات وابستہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی ذاتی کارکردگی، ترقی اور ذاتی خواہشات کو پسِ پشت ڈال دیا تھا۔

ہرمن پریت کور کی کپتانی میں بھارت نے 2025 کا ورلڈکپ، 2026 کا ایشیا کپ اور ایشین گیمز میں لگاتار دو گولڈ میڈل جیتے۔

مزید پڑھیں:60 گیگاواٹ سولر کے بعد بیٹریوں کا دور شروع

ان کی کپتانی میں بھارت نے پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو ٹیسٹ میں شکست دی اور 1999 کے بعد پہلی مرتبہ انگلینڈ میں دو طرفہ سیریز جیتی۔

ہرمن پریت کور کی جگہ اب سمرتی مندھانا کپتانی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔