معروف یوٹیوبر رجب بٹ(Rajab Butt) اپنی پہلی فلم کی ریلیز سے قبل مداحوں سے کی گئی ایک درخواست پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔
رجب بٹ نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو پیغام میں مداحوں سے کہا کہ وہ ان کی فلم ضرور دیکھیں اور ٹکٹ اور پاپ کارن کیلئے ابھی سے ایک سے دو ہزار روپے بچانا شروع کر دیں۔

یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ جس طرح مداحوں نے یوٹیوب پر ریکارڈ توڑے، وہ سینما گھروں میں بھی ایسا ہی ردعمل دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے فلم کو مکمل فیملی انٹرٹینر بھی قرار دیا۔
ان کی درخواست پر متعدد صارفین نے طنزیہ تبصرے کیے اور فلم نہ دیکھنے کا اعلان کر دیا۔
مزید پڑھیں:بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتان اپنے عہدے سے مستعفی
واضح رہے کہ رجب بٹ کی یہ ایکشن کامیڈی فلم کی ہدایتکاری سید فیصل بخاری کر رہے ہیں اور شوٹنگ پنجاب میں جاری ہے۔










