بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قبرستان بارشوں سےشدید متاثر، قبریں زمین بوس، میتوں کی باقیات ظاہر ہونے لگیں

مانسہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مانسہرہ میں شدید بارش کے بعد قبرستان بری طرح متاثر ہوا، قبریں زمین بوس ہوئیں تو میتوں کی باقیات نظر آنے لگیں۔

نجی ٹی وی کےمطابق مانسہرہ کے محلہ  چننی میں شدید بارشوں سے 12 افراد موت کی کھائی میں جا گرے اور 2 درجن زخمی ہو گئے۔ علاقے میں پانی جمع ہونے سے جہاں  شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہاں قبرستان بھی بری طرح متاثر ہوا کہ ایک درجن کے قریب قبریں زمین بوس ہو گئیں اور ان میں موجود میتیں ظاہر ہونے لگ گئیں۔

اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت میتوں کو دوسری قبریں کھود کر دفنانا شروع کر دیا۔