اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد اور پنجاب میں قانون کے تحت حلقہ بندیوں کے تمام مراحل مکمل کرلیے جبکہ پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے 2 علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب کرلے۔
الیکشن کمیشن میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس 2 اگست کو ہوگا، جس کے لیے سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر اسلام آبادکو مراسلے جاری کردیے گئے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ اور شیڈول فائنل کرنے کے لیے 3 اگست کو اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب ، آئی جی پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب بلایا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب میں الیکشن کمیشن نے قانون کے تحت حلقہ بندیوں کے تمام مراحل مکمل کرلیے ہیں۔
پنجاب، اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن کے 2 علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب








