بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کا بڑا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 24 ہزار 700 روپے ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2230 روپے اضافے سے ایک لاکھ 92 ہزار 644 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر اضافے سے 1975 ڈالر فی اونس ہے۔