بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بس میں سفر کیا، والد نے کبھی اپنی کار چلانے نہیں دی، وکی کوشل

بھارتی خوبرو و دلکش اداکار وکی کوشل نے اپنے والد اور ان کی گاڑی کے حوالے ایک اہم انکشاف کردیا۔

حال ہی میں وکی کوشل نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ‘ان کے کرئیر کے ابتدائی دنوں میں  جب وہ اسٹرگل کر رہے تھے تب ان کے والد نے کبھی بھی اپنی گاڑی چلانے کو نہیں دی لہٰذا وہ بس اور رکشے میں ہی سفر کرتے تھے’۔

اداکار نے بتایا کہ ‘ان کے والد کے گاڑی دینے سے انکار کی وجہ یہ تھی کہ وہ مجھے یہ سبق دینا چاہتے تھے کہ آسائش اور بنیادی ضرورت میں بہت فرق ہوتا ہے، بنیادی ضرورت وہ ہے جو مجھے دی جائیگی، تاہم آسائش کے لیے مجھے خود ہی محنت کرنی پڑے گی’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘ میرے والد کی جانب سے یہ ایک اصول ہمیشہ سے رہا، میں جب کالج جاتا تھا، پھر جب اسسٹنٹ ڈائیریکٹربن گیا تب بھی میں بس اور رکشے میں ہی سفر کرتا تھا ، تاہم میں صرف تب والد کی کار چلالیا کرتا تھا کہ جب اپنی والدہ کو یوگا کلاسز کیلئے چھوڑنا ہوتا تھا’۔

واضح رہے کہ وکی کوشل کے والد شام کوشل بالی وڈ میں ایکشن ڈائریکٹر ہیں جبکہ وکی کے بھائی سنی کوشل بھی بالی وڈ میں بطور اداکار قدم رکھ چکے ہیں، وکی کوشل نے 2015 میں فلم ‘مسّان’ سے بالی وڈ ڈیبیو دیا اور آہستہ آہستہ اپنی بہترین اداکاری اور دلفریب لُکس سے سب کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔