اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی سے ان کے چیمبرمیں ملاقات کی،ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال،پارلیمنٹ آئین کی بالادستی قانون حکمرانی اور پارلیمنٹ کا وقار بلند رکھنے پر گفتگوکی گئی،
اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے مولانا اسعد محمود نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے آئین اور اداروں کے ساتھ کھلواڑ کیا،ڈپٹی اسپیکرزاہداکرم درانی نے کہاکہ للہ تعالی نے موقع دیا ہے ملکر ملک اور قوم کی ترقی کیلئے کام کریں گےپارٹی نے مجھ پر اعتماد کیا ہے، پارٹی کی امیدوں پر پورا اتروں گا









