اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی غیر آئینی مداخلت کا گلہ رہا،اسی طرح عدلیہ سےآئین کا تحفظ نہ کرنے کی شکایت رہی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں خدانخواستہ مارشل لاء لگ جاتا توروایات کے عین مطابق تھا۔انہوں نے کہا کہ آج اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ اپنا آئینی کردار ادا کر رہے ہیں تو عمران خان اورحواری گالیوں پر کیوں اتر آئے ہیں۔
ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی غیر آئینی مداخلت کا گلہ رہا. اسیی طرح عدلیہ سےآئین کا تحفظ نہ کرنے کی شکایت رہی.موجودہ صورتحال میں خدانخواستہ مارشل لاء لگ جاتا توروایات کے عین مطابق تھا.آج اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ اپنا آئینی کردار ادا کر رہے ھیں تو عمران خان اورحواری گالیوں پہ کیوں اتر آۓ ھیں.
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) April 26, 2022









