اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج کروڑوں لوگوں نے پرامن احتجاج کیا، پرامن احتجاج پر توجہ نہ دی جائے تووہ پر تشدد ہوجاتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تو الیکشن ہی نہیں کرانا چاہتے، عمران خان کو الیکشن کمشنر پر اعتماد نہیں ، عمران خان کے بغیر پاکستان میں الیکشن کرانا مذاق ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پر یہ اسکینڈل نکلا گیا کہ وہ ہیلی کاپٹر استعمال کرتے تھے۔فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ہر وقت انتخابات کیلئے تیار رہنا چاہیے،جو چیف الیکشن کمشنر انتخابات کیلئے تیار نہ ہواسےتو رہنا ہی نہیں چاہیے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو 3ماہ میں انتخابات کرانے کیلئے ہمیشہ تیار رہنا ہوتا ہے، الیکشن کمیشن کو اپنے کردار کو ٹھیک کرنا ہوگا۔
پرامن احتجاج پر توجہ نہ دی جائے تووہ پر تشدد ہو جاتے ہیں، فواد چودھری








