بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ آئینی کردار ادا کر رہے ہیں تو عمران گالیوں پرکیوں اتر آئے ،خواجہ آصف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی غیر آئینی مداخلت کا گلہ رہا،اسی طرح عدلیہ سےآئین کا تحفظ نہ کرنے کی شکایت رہی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں خدانخواستہ مارشل لاء لگ جاتا توروایات کے عین مطابق تھا۔انہوں نے کہا کہ آج اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ اپنا آئینی کردار ادا کر رہے ہیں تو عمران خان اورحواری گالیوں پر کیوں اتر آئے ہیں۔