بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلاول بھٹو زرداری کل وزیر خارجہ کا حلف اٹھائیں گے، سی ای سی نے منظوری دیدی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نےبلاول بھٹو کے وزیر خارجہ بننے کی منظوری دے دی ،جس کے بعد اب وہ کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔اجلاس کے بعد پریس کانفر نس میں بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل اسلام آباد پہنچ کر کابینہ کا حصہ بنوں گا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کل وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات بھی ہو گی۔چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان کو مسائل سے نکالنا ہے تو سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ادھر نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کل دن ڈھائی بجے وزیر خارجہ کا حلف اٹھائیں گے۔